ضلع بیدر سے

وقف بورڈ سے ماہانہ ہدیہ حاصل کرنے والے امام اور موذن سے اپیل

ہمناآباد: 29/اکٹوبر(ایس آر) کرناٹک وقف پورٹیکشن ایکشن کمیٹی کے تعلقہ صدر محمد موسیٰ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے ہمناآباد تعلقہ کے تمام اماموں اور موذن حضرات جو وقف بور ڈ سے ماہانہ ہدیہ حاصل کرتے ہیں سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد ازجلد اپناآدھار کارڈ،بنک پاس بک،مسجد کمیٹی کا صداقت نامہ اور دو عد پاسپورٹ سائز فو ٹو بیدر وقف بورڈ آفس میں جمع کروائیں، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ماہانہ ہدیہ روک دیا جا رہا ہے اور مذکورہ تمام چیزیں ہر ماہ داخل کر نا لازمی ہیں۔مزید تفصیلات کے لئیے محمد موسیٰ ساکن محلہ زیر پیٹھ9343032501 سے ربط قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!