مہاراشٹر: 50-50 پر تحریری یقین دہانی کے بعد ہی بی جے پی کو حمایت دے گی شیوسینا
شیو سینا نے مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے 50-50 کا فارمولہ ایک بار پھر سے اچھال دیا ہے۔ شیو سینا رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک نے شیو سینا سے وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب سے قبل 50-50 فارمولے پر بات ہوئی تھی۔ بی جے پی اور شیو سینا نے اتحاد کے دوران طے کیا تھا کہ ریاست میں پہلے 2.5 سال شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا اور اس کے بعد اگلے ڈھائی سال بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ پرتاپ نائک نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو اس معاملے میں بی جے پی سے تحریری یقین دہانی لینی چاہیے۔