ضلع بیدر سے

بسواکلیان: عوامی مسائل کو لے کراُردو صحافی کریں گے ذمہ داروں سے ملاقات

بسواکلیان:۔23اکتو بر۔ (کے ایس) میر اقبال علی صدر کر ناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جر نلسٹس فیڈریشن بسواکلیان یونٹ کا اجلاس زیر صدارت نعیم الدین چا بکسوار نائب صدر KSUWJF ضلع بیدر منعقد ہوا، محمد نعیم الدین چابکسوار نے کہا کہ بسواکلیان کے ذمہ داران عوام کے بنیادی مسائل حل کر نے میں ناکام ہیں اس لئے 24/10/2019 صحافیوں کا وفد ملا قات کرکے فوری اقدامات کر نے کی طرف توجہ دلائی جائیگی۔ ایک صحا فی کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بلدی مسا ئل، لائٹ، پینے کا پا نی، سڑ کو ں کی درستگی پر ذمہ داروں سے ملکر فوری حل کی طرف تو جہ دیں۔

علاوہ ازیں اوٹر آئی ڈی جو بی ایل او کے ذریعہ ہو رہا ہے وہ سست رو ئی کا شکار ہے اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اس کے لئے DCA تا تحصیلدار سے فڈریشن کا وفد ملا قات کرے گا۔ اسی طرح پینے کا پانی جو مستا پور ڈیم سے سپلائی کیا جا رہا ہے وہ ناقابل استعمال ہے جس سےعوام بیماریوں میں مبتلا ہیں اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ بیدر ضلع کی یونٹ کے تحت فوری بسواکلیان کے فیڈریشن کا رجسٹریشن کرایا جائے گا۔

اجلاس کا آغاز جنرل سکریٹری خواجہ سرتاج الدین کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ کاروائی میراقبال علی نے چلائی اور اس مو قع پر مندرجہ بالا فیصلے لیے گئے۔ اس اجلاس میں سید اکبر علی بی کے نیوز،سید رو ئف،صا بر مو جود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!