تازہ خبریںخبریںقومی

معیشت میں بہتری کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی: 18/اکتوبر- کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کی اور خاص طورسے دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے لیکن حکومت کے پاس اس بحران سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہےملک میں معاشی مندی کے تعلق سے مسٹرگاندھی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہورہے ہیں۔

انھوں نے جمعہ کو بھی حکومت کو نشانہ بنایا اور ٹویٹ کیا،’’ دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہے ۔
معیشت تباہ ہوگئی ہے اور حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی کوئی تدبیر نہیں ہے ‘مودی حکومت کی پالیسیوں کو اقتصادی مندی کی وجہ ماننےوالی کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ مندی سے باہر آنے کا اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے اس لیے اسے کانگریس کا سہارالینا چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!