جلسہ جشن رحمتہ للعلمین ؐ کی مجلس استقبالیہ کیلئے لئیق الدین ایڈوکیٹ صدر منتخب، سالانہ جلسہ کے لیے ہونگے وسیع ترانتظامات
بیدر: 14/اکٹوبر۔ کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر کے زیراہتمام 13/ربیع الاول کو منعقد شدنی 14/واں سالانہ جشن رحمتہ اللعلمین ؐ اور 14/ربیع الاول کو 10/واں سالانہ جلسہ ”یومِ صحابہ ؓ “ نعتیہ مشاعرہ اور تحریری وتقریری مقابلوں کے انعقاد کے ضمن میں ممتازفنکشن ہال بیدر میں معززین ونوجوانوں کا ایک خصوصی اجلاس زیرصدارت الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدر منعقد ہوا۔
جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر، جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ، مولانا مفتی فیاض الدین نظامی، مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی نے اجلاس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد ؐ رحمتہ للعلمین ؐ بن کرتشریف لائے ہیں۔ جو ہم تمام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ جشن رحمتہ للعلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ نعتیہ مشاعرہ، تحریری وتقریری مقابلے کاسالانہ سلسلہ جاری رکھنے کااہم مقصد یہی ہے کہ آپؐ کا اسوہئ حسنہ لوگوں تک پہنچے۔
آج مسلمان حیات ِ طیبہ کے روشن پہلوؤں سے ناواقف ہے۔ جبکہ آپ ؐ کو ہمیشہ امت کی فکر رہی۔ زمین پر امن وامان کا قیام صرف پیغام رسالت کے نفاذ سے ممکن ہے۔ اس پیغام کو پوری طرح اپنانے اور اسے عام کرنے کے بعد ہی ہمارے اندراعتماد پیدا ہوسکتاہے۔ موجودہ حالات ہمیں اپنی ذمہ داری کااحساس دِلارہے ہیں۔ ان محافل بالخصوص جشن رحمتہ للعلمین ؐ سے وابستگی ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی شرکت کو ان متبرک محافل میں یقینی بنائیں۔
اجلاس میں طئے کیاگیاکہ ہمیشہ کی طرح ملک کے نامور علمائے دین کو خطاب کیلئے مدعو کیاجائے گا۔ اجلاس کے آغاز میں مولانافیاض الدین نظامی نے قرأت کلام پیش کیااور الحاج شفیع الدین نے نعت شریف سنائی۔ الحاج سید منصوراحمد قادری نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
صدر استقبالیہ کے لئے الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ کو منتخب کیاگیا جبکہ سرپرست اعلیٰ جناب مرزاچشتی صابری نظامی اور نائب صدورالحاج شاہ موسیٰ محی الدین قادری ایڈوکیٹ، الحاج اخترمحی الدین انجینئر، جناب حبیب الرحمن والحاج محمد غوث قریشی سابق کونسلرس، معتمد الحاج سید منصوراحمد قادری انجینئر، شریک معتمدین جناب خواجہ شیخ سلیم گتہ دار، جناب شفیق احمد کلیم،جناب نثاراحمد پانی منتری، جناب سید سعود رکن بلدیہ، الحاج سید صغیر احمد، جناب عبدالرحیم خان، جناب امین الدین نواز، جناب ایم اے ربانی، جناب سیف الدین سہیل، اور اراکین استقبالیہ الحاج شفیع الدین، جناب عبدالصمد مظہر، الحاج جاوید احمد گتہ دار، جناب فصیح اللہ صدیقی، جناب عطاء اللہ صدیقی، الحاج سلطان سیٹھ، سید ظہوراحمد، محمدابراھیم خان، محمد فیروز خان رکن ضلع پنچایت، الحاج حامد علی، الحاج ارشاد خان، جناب خواجہ علی ایڈوکیٹ، جناب عبدالسمیع، فہیم الدین پٹیل، الحاج شاہ متین قادری، الحاج غلام دستگیر، غلام محی الدین گتہ دار، عارف الدین الحاج عبدالصمد سینئر صحافی، جناب عبدالمقیم، سہیل احمد، عارف الدین مجاہد، محمد محی الدین، محمد اظہر الدین، زبیراحمد،
وسیم کرمانی تعلقہ کمیٹیوں کے ذمہ دار شامل ہیں۔ بہت جلد مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کی سہولت کے لئے عنوانات راست مدارس تک پہنچائے جائیں گے۔