ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں لاء کالج کے قیام کی کوشیش، لاء کمیشن نے سروے رپورٹ طلب کی

بسواکلیان: 13/اکٹوبر-(کے ایس) بسواکلیان میں لاء کالج کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے لا کمیشن انڈیا نے سروے رپورٹ طلب کی ہے۔جس کے نتیجے میں جناب نا گیندر ڈھولے پر نسپال ڈگری کالج نے بار اسوسیشن میں ایک تحر یر نامہ دیا ہے کہ بسواکلیان میں لاء کالج کے لئے راہ ہموار کریں اور لاء کمیٹی انڈیا کواس بات کی جلد از جلد اطلاع دے تاکہ لاء کالج کے قیام میں آسانی ہو سکے۔

جناب ڈھو لے پر نسپال ڈگری کالج نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اگر بسواکلیان میں لاء کالج کا قیام ہو جائے تو یہاں پر کافی تعداد میں نو جوان نسل داخلہ لے سکتے ہیں۔اور اس کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی ہے۔جناب علیم انجم ایڈو کیٹ، جناب خواجہ سر تاج الدین سینئر صحافی بسواکلیان، نعیم الدین چا بکسوار، نا گیندر دھولے نے مشتر کہ طور پر بار اسو سیشن کے صدر سے ملا قات کر کے جلد از جلد رپورٹ روانہ کر نے کی خواہش کی تاکہ لاء کالج کے لئے رائے ہموار ہو جلد سے جلد پڑ ھائی کا آغاز 2020سے قبل ہو جائے۔

علیم انجم ایڈو کیٹ نے بھی بسواکلیان میں لاء کالج کے قیام کی سفارش کر تے ہوئے بتایا کہ بسواکلیا ن میں لاء کالج کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔اگر کالج کا قیام ہو جائے تو یہاں سے اچھے اور قابل لائیر تیار ہو نگے۔اس لئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد کالج کا قیام کے لئے راہیں ہموار ہو اور اس کالج کے قیام کی شرو عات کا آغاز ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!