تلنگانہریاستوں سے

مدرسہ عربیہ دارالعلوم صوفیہ میں مفتی محمد اکرام الدین کانکرتوی کا خطاب

طلبہ دینی مدارس اسلام کے پیغام امن کےسچے ترجمان :مفتی محمد اکرام الدین

نارائن پیٹ: 11/اکٹوبر- طلباء مدارس کو اللہ تبارک و تعالی نے بہت بڑا مقام عطا فرمایا ہے اس لیے وہ کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ مذہب اسلام کے ایک حقیقی ترجمان ہونے کی حیثیت سے وہ فخر کا اظہار کریں ان خیالات کا اظہار مفتی محمد اکرام الدین کانکرتوی نے مدرسہ عربیہ دارالعلوم صوفیہ بھیونڈی کالونی نارائن پیٹ میں طلباء کی اصلاحی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اللّٰہ پاک نے کامیاب زندگی دینی خدام کو عطاء فرمایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی حافظ قرآن یا کسی عالم دین نے معاشی بحران کا شکار ہوکر خودکشی کے راستے کو نہیں اپنایا جبکہ دنیاوی تعلیم سے آراستہ کئ احباب اپنی زندگی سے مایوس ہو کرخودکشی کی راہ اپناتے ہیں،انہونے مزید کہا کہ یہ مدارس اسلامیہ کا ہی کمال ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء اخلاق و کردار سے آراستہ ہوکر اپنے والدین و پورے خاندان کے حقوق کی ادائیگی میں سرگرداں رہتے ہیں جب کہ دنیاوی تعلیم سے مالامال کئ طلباء اپنے والدین کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے انہیں کسی آشرم یا اولڑیج ہوم کے حوالے کرتے ہیں۔

انہوں نے طلباء کرام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی منزل کے حصول کے لیے ہمیشہ چار باتوں کا خیال رکھیں اور روزآنہ ان باتوں کو دہراتے رہیں، پہلی بات یہ ہے کہ وہ مدرسے کو کس مقصد سے آۓ ہیں،دوسری یہ کہ وہ جس مقصد سے یہاں آۓہیں اس کے حصول کے لیے کیا کر رہے ہیں،تیسری یہ کہ وہ کونسی چیز ہے جو ان کے مقصد کے حصول میں رکاوٹ بن رہی ہے،چوتھی یہ کہ وہ ابھی کا ابھی ایسا کیا کرسکتے ہیں جو ان کو اپنے مقصد کے تھوڑا قریب کردے۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ عبد الرحمٰن تاچی کے علاؤہ دیگر اساتزہ موجودہ تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!