گلبرگہ میں 22/ستمبر کو خطاب عام:شہادتِ حق اور پیغام ِِ حسین
گلبرگہ: 21/ ستمبر۔ امیرمقامی جماعت اسلامی ہندگلبرگہ کے مطابق اتوار ، 22/ستمبر2019 مطابق ۲۴/محرم الحرام ۱۳۴۱ه صبح 11 بجے تا 1 بجے دوپہر، ہدایت سنٹر سنگتراش واڑی، گلبرگہ میں ایک خطاب عام بعنوان شہادتِ حق اور پیغام ِِ حسین منعقد ہوگا۔
اس خطابِ عام کو مہمان مقررین مولانا جناب نثار احمد قاسمی صاحب خطیب وامام مسجد عرفات گلبرگہ، مولانا حافظ جناب فخرالدین خطیب وامام مسجد شیخ دکن شیخ روزہ گلبرگہ اورجناب شیخ ممتاز احمد سلفی خطیب وامام مسجد قباء گلبرگہ مخاطب کر یں گے۔ جبکہ اختتامی خطاب ڈاکٹر محمد حبيب الرحمن رکن جماعت اسلامی ہندگلبرگہ کا ہوگا۔
اس موقع پرجناب سید تنویر هاشمی، امیرمقامی جماعت اسلامی ہندگلبرگہ نے برادران ملت وخواتین سے اپنے دوست احباب ، عزیز واقارب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔