دہلیریاستوں سے

ٹریفک قانون میں تبدیلیوں کے خلاف آج دہلی میں ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال،عوام پریشان

نئی دہلی: 19/ستمبر- مودی حکومت کے ذریعہ ٹریفک قانون میں کی گئی تبدیلیوں کے خلاف آج 19/ ستمبر کو یونائٹیڈ فرنٹ آف ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن (یو ایف ٹی اے) نے یک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال کے مدنظر دہلی-این سی آر میں لوگوں کو خاصہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پریشانی سے بچنے کے لیے کئی اسکول نے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حالانکہ اسکول کو بند رکھنے کے سلسلے میں حکومت نے کوئی صلاح یا حکم جاری نہیں کیا ہے۔

لیکن پرائیویٹ آپریٹروں کے ذریعہ بسوں کی عدم دستیابی کے سبب اسکول کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان کرنے والے ادارہ یو ایف ٹی اے میں ٹرک، بس، آٹو، ٹیمپو، میکسی، کیب اور ٹیکسیوں کا دہلی/این سی آر میں نمائندگی کرنے والے 41 یونین اور ایسو سی ایشن شامل ہیں۔ اس بند کے دوران چونکہ اولا اور اوبیر بھی بند رہیں گے اس لیے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دہلی-این سی آر: ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال سے لوگ پریشان، سڑک سے آٹو-ٹیکسی ندارد

ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دفتر جانے کے لیے لوگ گھروں سے تو نکلے لیکن انھیں سڑک سے آٹو-ٹیکسی وغیرہ ندارد نظر آئے۔ سرکاری بسوں میں اس کی وجہ سے کافی بھیڑ دیکھی گئی اور اسکول و کالجوں کے بچے اس کی گیٹ پر لٹک کر سفر کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ کئی مقامات پر ہڑتال کرنے والوں نے اولا اور اوبیر کو بھی روکا۔

ٹرانسپورٹرس ہڑتال: دہلی-این سی آر میں رکوائی جا رہیں اولا-اوبیر، مسافر پریشان

ٹرانسپورٹروں کا ہڑتال حالانکہ پورے ملک میں ہے لیکن دہلی-این سی آر میں اس کا اثر کافی زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی-این سی آر میں کئی جگہ اولا اور اوبیر کو ٹرانسپورٹرس کے لوگ رکوا رہے ہیں جس سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ یہ ہڑتال مودی حکومت کے ذریعہ نئے ٹریفک قانون اور بڑھے ہوئے چالان کے خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!