ہندوستان کو زبانوں سے نہیں، آپ کے نظریات سے خطرہ: کانگریس
کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’امت شاہ جی، زبان کا تنوع ہمارے عظیم ملک کی سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔ خود ہندی نے بھی اپنی رواداری اور تنوع کے سبب ہی دیگر زبانوں کے الفاظ قبول کیے ہیں اور خود کو خوشحال بنایا ہے۔ ہندوستان تو اتحاد کے مالا میں بندھا ہوا ہے۔ آپ کے نظریات سے ہی اسے خطرہ ہے، زبانوں سے نہیں۔‘‘