عدالتوں میں جو لوگ اپنی زبان میں بحث یادستاویز چاہتے ہیں انھیں اسکی اجازت دی جانی چاہئے: مرکزی وزیررام ولاس پاسوان
نئی دہلی: 12/ستمبر-لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی )کے سربراہ اور مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ عدالتوں میں ہندی میں بحث اور تحریری فیصلے دینے کا بندوبست کیاجانا چاہئے۔
مسٹرپاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ انکی پارٹی عدالتوں میں انگریزی میں بحث یاتحریری دستاویز فراہم کرانے کی مخالفت نہیں کررہی ہے لیکن ملک میں بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو انگریزی نہیں جانتے اور نہ ہی وکیل کی فیس اداکرسکتے ہیں۔
انھوں نے سوال کیاکہ کیاایسے لوگوں کو اپنی زبان میں اپنا موقف رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے؟
انھوں نے کہاکہ ملک کی چارریاستوں میں ہی اپنی زبان میں عدالتوں میں بحث یادلیل دینے کا نظام ہے۔ جنوبی ریاستوں میں جو لوگ اپنی زبان میں عدالتوں میں بحث یادستاویز چاہتے ہیں انھیں اسکی اجازت دی جانی چاہئے ۔