جمہوریت خطرے میں، سرکار کا ایجنڈا خطرناک، مینڈیٹ کا ہورہاہےغلط استعمال: سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’آج جمہوریت خطرے میں ہے۔ بے حد خطرناک طریقے سے مینڈیٹ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجاہدین آزادی اور گاندھی، پٹیل، امبیڈکر جیسے لیڈروں کے سچے پیغامات کا غلط استعمال کر وہ اپنا ناپاک ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’معاشی حالت انتہائی سنگین ہے۔ نقصان بڑھ رہا ہے۔ بھروسہ ڈگمگا گیا ہے اور حکومت جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ بڑھتے نقصان سے دھیان ہٹانے کے لیے ہو رہا ہے۔‘‘