کانگریس ملک بھرمیں 15 سے 25 اکتوبر تک کرے گی مظاہرے
کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو کانگریس کے سبھی لیڈر ’پد یاترا‘ کریں گے۔ اس پد یاترا میں کانگریس کے سبھی بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں، زمین پر اتر کر مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس پارٹی معاشی بحران کے ایشو پر 15 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔