صدر، وزیراعظم اورسونیا گاندھی نے ٹیچرڈے کےموقع پراساتذہ کودی مبارکباد
نئی دہلی: 5/ستمبر- صدر رام ناتھ كووند نے جمعرات کو ٹیچرڈے کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دی۔
مسٹر كووند نے ٹوئٹر پر لکھا’’ٹیچرڈے کے موقع پر میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام اساتذہ کو مبارکباد۔ وہ نوجوان دماغ کو مضبوط اقدار کے ساتھ متاثر کرتے ہیں اور ان کو علم اور خواب دیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔
ٹیچر ڈے ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی پر تعلیم کے میدان میں ان کے بیش بہا تعاون کے لئے ہر سال پانچ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ان کی 131 ویں یوم پیدائش ہے۔صدر نے کہا کہ عظیم اسکالر، مینٹر ،سیاستداں اور بہترین اساتذہ میں شمار ملک کے سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی کو’ٹیچر کے دن‘ کے طور پر مناكر، ہم ان کے تئیں احترام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کی تمام اساتذہ کو مبارک باد
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارک باددی ہے۔
مسٹر مودی روس کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ٹیچرڈے کے موقع پر ٹوئٹ کیا ’’ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد۔ ٹیچر ڈے ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی جینتی پر تعلیم کے میدان میں ان کے شاندار تعاون کے لئے ہر سال پانچ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر رادھا کرشنن کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے۔مسٹر مودی نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی استاد اور گرو بتایا
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تمام اساتذہ اور طلبا و طالبات کو دی مبارک باد
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ٹیچرڈے پر تمام اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارک باد دی ہے۔
مسز سونیا گاندھی نے جمعرات کو جاری اپنے پیغام میں کہا’’میں ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمارے استاد قوم کے معمار ہیں، کیونکہ اساتذہ پر ہی ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل اور ایمانداری کی صحیح راہ دکھانے کی بے حد اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ استاد ہی حب الوطنی ،سخت محنت اور لگن کی اہمیت سمجھاتے ہوئے ہماری اگلی نسل اور ملک کے مستقبل یعنی بچوں کی رہنمائی اور کردار کی تعمیر کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ استاد اپنے طالب علموں میں امید جگاتے ہیں، غور و فکر کی قندیل روشن کرتے ہیں اور سیکھنے کے تجسس کو بڑھاتے ہے۔ یہ ٹیچر ز ہی ہیں جوطالب علموں کو زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔ اساتذہ کی سخت محنت اور قومی تعمیر میں تعاون کے لئے کے لئے ہم ہمیشہ ان کے شکرگزار رہیں گے۔