بیدر میں جی آئی او کی ریاست گیرمہم کے کامیاب اختتام پر وابستگانِ جی آئی او کا عزم، کہا “ہم لوگ بدل سکتے ہیں حالات کا دھارا”
بیدر میں جی آئی او کا اجلاس عام: نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے خواتین اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں: سیدہ نوشبا
بیدر: 3/ستمبر۔ ہندوستان جمہوری ملک ہونے کے باوجود ہر شہری کو اُس کا حق نہیں مل پارہا ہے۔ غریب کا بیٹا غریب تر ہوتا جارہا ہے۔کسان کا بیٹا کسان اور امیر کا بیٹا امیر ہی ہوتا جارہا ہے۔ اللہ تعالی کی نعمتیں رہنے کے باوجود بھی دلوں کو سکون میسر نہیں ہورہا ہے۔جو مصیبت تم پر آتی ہے تمہاری خود کی کمائی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہارہمشیرہ سیدہ نوشبا (علاقائی آرگنائزر و رکن اڈوائزری کونسل جی آئی او کرناٹک) نے ممتاز فنکشن ہال بیدر میں جی آئی او بیدر یونٹ کی زیر اہتمام منعقد ایک اجلاس عام کو مخاطب کرتے ہوئےکیا۔
اپنے اختتامی خطاب میں انہوں نے حدیث کے ذریعے اس بات کی یاددہانی کرائی کہ صبح کا ایمان والا شام کو ایمان والا نہیں ہوگا اور شام کاایمان والا صبح کو ایمان والا نہیں ہوگا۔ آج کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے قُرآن کی روشنی میں آگاہ کیا کہ جو مصیبت تم پر آتی ہے تمہاری خود کی کمائی ہوئی ہے۔حالانکہ ہم تو بہت معاف کرنے والے ہیں۔
انہوں نے ماؤں سے مُخاطب ہوکر کہا کہ بچوں کی تربیت ہی اہم پہلو ہے اپنے بچوں کو تنہائی میں رہنے سے روکا جائے ورنہ بگاڑ ضرور قائم ہوگی۔ ثابت قدم رہو فرشتوں سے اللہ کی مدد ملتی ہے‘محبت کو عام کرو جس سے معاشرہ میں امن و سکون قائم ہوتا ہے۔
یاد رہے گرلز اسلامک آرگنائزیشن ریاستی سطح پر مرکزی موضوع الاحیا’تبدیلئے خیالات پر از سر نو غور سات روزہ مہم 26/اگست تایکم/ ستمبرمناچکی ہے۔جس کا اختتامی کانکلیو (اجلاس) یکم/ ستمبر کو بمقام ممتاز فنکشن ہال بیدر میں منعقد ہوا۔
اس تقریب میں بیدر کی 300سو سے زائد طالبات کو ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی کے تئیں حوصلہ افزائی کی گئی اور اُنھیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔محترمہ توحیدہ سندھے (ضلعی ذمہ دار شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، بیدر) نے اپنے ساتھ بہترین توشہ لے جانے پر توجہ دلائی۔
تقریب کا آغاز بہن شائستہ ناز کی قراءتِ کلام پاک سے ہوا۔افتتاحی کلمات بہن صفورہ فاطمہ (مقامی صدر جی آئی او بیدر یونٹ) نے پیش کیا۔اور تمام مہمانانِ خصوصی اور حاضرین کا استقبال کیا۔اس موقع پر جی آئی او کا پرچم لہرایا گیا۔بہن ڈاکٹر ذوالنورین (ڈسٹرکٹ آرگنائزر جی آئی اوبیدر) نے سات روزہ مہم کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں۔حافظہ محترمہ ارجمند بتول کارکن شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند نے تذکیر باالقُرآن پیش کیا۔بعدازاں جی آئی اوکے وابستگان نے ترانہ ”ہم لوگ بدل سکتے ہیں حالات کا دھارا“پیش کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں تقریبا 800سے زائد تعداد میں خواتین و طالبات شریک رہیں۔محترمہ صبیحہ خانم صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین بیدر کی دعائیہ کلمات پر تقریب اختتام کو پہنچی۔