تازہ خبریں

ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ ‏میں زبردست گراوٹ، 1 ڈالر 75 روپے کے پار!

روپیہ کی حالت اتنی خراب ہے کہ گزشتہ ہفتے اور آج تک روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.42 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گراوٹ مستقل جاری ہے جس کا اثر ہندوستانی معیشت پر زبردست پڑتا نظر آ رہا ہے۔ حکومت کے پاس اس کا کوئی حل بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے دباؤسے آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 37 پیسے کی گراوٹ سے 75.36 روپے فی ڈالر کے پار پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن، روپیہ 20 پیسے کی گراوٹ سے ساڑھے 5 ماہ کی کم ترین سطح 74.99 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے اور آج تک روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.42 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ابتدائی کاروبار میں، آج روپیہ 12 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.11 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران کم ترین 75.39 روپے فی ڈالر اور بلند ترین سطح 75.06 روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔ آخر میں، یہ پچھلے دن کے 74.99 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 37 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.36 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!