ہمناآباد کے بلدی مسائل کو حل کرنے میں چیف آفیسر ناکام، سیدعبدالباسط عمرسابق نائب صدر ورکن بلدیہ نے تبادلہ کا کیا مطالبہ
ہمناآباد: 29/اگست(ایس آر) ہمناآباد میں ہر دن بلدی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ان مسائل کو حل کرنے میں ہمناآباد بلدیہ کے چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی ناکام ثابت ہو رہے ہیں ضلع انتظامیہ کو چاہئیے کے انکا فوری طور پر تبادلہ کریں۔یہ بات سابق نائب صدر ورکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے کی۔
انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد میں نالیوں کی صفائی نہیں ہو رہی ہے جسکی وجہہ سے نالیاں گندگی سے پُر ہوچکی ہیں نالیوں کا گندہ پانی سڑک پر بہنے لگا ہے معتدد مرتبہ کئی آراکین بلدیہ نالیوں کی صفائی کے مسلۂ پر نمائندگی کرچکے ہیں مگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
ہمناآباد میں پچھلے 6 دنوں سے نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند ہوچکی ہے مزید 3دنوں تک پانی کی سربراہی نہ ہونے کا امکان ہے اسکی اہم وجہہ یہ ہیکہ کارنجہ ڈیم کے جیک وال کے موٹرس اور اسٹاٹر خراب ہو چکے ہیں محکمۂ آبرسانی کی ذمہ داری ہمناآباد بلدیہ کے جو نئیر انجئینر کو دی گئی ہے مگر یہ اسکی نگرانی موثرطور پر نہیں کرنے کے باعث موٹر اور اسٹاٹر خراب ہو رہے ہیں جسکا خمیازہ یہاں کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اسکے علاوہ ہمناآباد کی معتد گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ بند ہوچکے ہیں رات کے اوقات میں ان گلیوں میں اندھیروں کا قبضہ ہو چکا ہے ہمناآباد کی جاترا کے موقع پرالکٹریکل سامان خریدا گیا تھا آٹھ ماہ بیت جانے کے بعد ابھی تک سامان نہیں خریدا گیا ہے اور صفائی کےعارضی مزدروں کو پچھلے 6 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
موجودہ وقت میں ہمناآباد بلدیہ میں سنئیر اور جونئیر سینٹری انسپکٹر اور ہیلتھ انسپکٹر کا عہدہ مخلوعہ ہے اسکول بھی پُر کیا جانا ضروری ہے۔ اس ضمن میں سید عبدالباسظ عمر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہیکہ ہمناآباد بلدیہ کے چیف آفیسر کو تبدیل کریں اور ایک فرض شناس چیف آفیسر کو ہمناآباد بلدیہ میں تعینات کریں، تاکہ ہمناآباد کے بلدی مسائل حل ہوسکیں۔