جرائم و حادثات

بسواکلیان میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

بسواکلیان : منی ودھان سودھا بسواکلیان کے قریب 27 /اگسٹ کی رات قریب 11:30 بجے ایک سڑ ک حادثہ پیش آیا جس میں شیوا ولد لالپامتوطن ظہیر آباد منڈل شدید طور پر زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شیوا رات دیر گئے بسواکلیان سے اپنے گاؤں کیلئے روانہ ہواتھا کہ منی ودھان سودھا کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جس میں شیوا کو شدید زخمی حالت میں سرکاری دواخانہ بسواکلیان منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد شیوا کی حالت کو نازک بتاتے ہوئے دوسرے شہر لے جانے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!