حیدرآباد: شمس آباد ایرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا، تمام 155 مسافرمحفوظ
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ایک طیارے کے ٹائر سے دھواں نکلنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق دہلی سے آنے والے انڈیگو کے طیارہ کی حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر سے اچانک دھواں نکلنے لگا۔
اس کی اطلاع پائلٹ نے فوری طور پر ایر ٹریفک کنٹرول کے عہدیداروں کو دی۔ پائلٹ کی چوکسی کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس طیارہ میں 155 مسافرین سوار تھے جو محفوظ رہے۔