اساتذہ پر پولیس لاٹھی چارج قابلِ مذمت
مراسلہ نگار : ساجد محمود شیخ، میرا روڈ
مکرمی !
٢٦ اگست مہاراشٹر میں سیاہ دنوں میں سے ایک دن شمار کیا جاۓگا کیونکہ اس دن ممبئی کے آزاد میں احتجاجی اساتذہ پر بڑے وحشیانہ طریقہ سے پولس نے لاٹھی چارج کردیا ۔اس سےپہلے اورنگ آباد میں بھی پولس اساتذہ پر لاٹھی چارج کرچکی ہے ۔
پورے مہاراشٹر میں سینکڑوں اسکول برسوں سے حکومتی امداد سے محروم ۔ہیں جس کی وجہ سے ان اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے اساتذہ بھی تنخواہ سے محروم ہیں ۔اور اسی وجہ سے یہ اساتذہ گذشتہ پندرہ برسوں سے اپنے مساٸل حکومت کے سامنے رکھنے کے لۓ مسلسل کوششیں کر رہے ہیں ۔مگر حکومت انجان بن کر بیٹھی ہے ۔
اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر گذشہ پیر کو اساتذہ آزاد میدان میں جمہوری اور پر امن طریقہ سے احتجاج کر رہے تھے ۔ مگر پولس نے نہایت بے رحمی اور وحشیانہ انداز میں لاٹھی چارج کرکے اپنی بربریت اور سنگدلی کا ثبوت دیا ہے ۔
آل انڈیا آٸیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن مہاراشٹر کے صدر جناب شیخ عبدلرحیم نے اس کاروائی کی مذمت کی اور خاطی پولس افسران پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہم ان کے اس مطالبہ کی تائید و حمایت کرتے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہیکہ بلاوجہ لاٹھی چارج کرنے والے افسران کو فی الفور برطرف کیا جاۓ ۔زخمی اساتذہ کی مرہم پٹی و دلجوئی کی جاۓ اور ان کو حکومت معاوضہ بھی ادا کرے۔
اور ان اساتذہ کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوۓ غیر امدادی اسکولوں کی امداد منظور کی جاۓ اور اساتذہ کو ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق تنخواہ شروع کی جائے۔بصورت دیگر لازمی تعلیم قانون بے معنی ہوجائےگا اور سب کے تعلیم کا حکومتی نعرہ ایک ڈھکوسلہ پی ثابت ہوگا۔