ہمناآباد: شادان اسکول کے طلباء کا پرتیبھا کارنجی پروگرام میں شاندارمظاہرہ
ہمناآباد: ہمناآباد میں شاہین اسکول میں پرتیبھا کارنجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہمناآباد کے تمام اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا، جس میں شادان پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا جن میں نو طلبہ و طالبات نے ان مقابلوں میں متاثر کن مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹرافی اور توسیفی سند حاصل کیے۔
محمد عبدالمجید تیسری جماعت کے طالب علم نے کہانی سنانے میں پہلا مقام حاصل کیا،محمد مستان دسویں جماعت کے طالب علم نے غزل گوئی میں پہلا مقام حاصل کیا،محمد حُسین میاں دسویں جماعت کے طالب علم نے جنا پاد گیت سنانے میں پہلا مقام حاصل کیا،محمد اُویس آٹھویں جماعت کے طالب علم نے ڈرائنگ کے مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کیا۔
سیدہ فاطمہ چھٹی جماعت کی طالبہ اور انکے ساتھیوں نے کوئز میں پہلا مقام حاصل کیا،صائمہ ارم دسویں جماعت کی طالبہ نے اُردو تقریر میں دوسرا مقام حاصل کیا،عبدالمقیت دوسری جماعت کے طالب علم نے گیت سنانے میں دوسرامقام حاصل کیا،آمینہ بیگم دوسری جماعت کی طالبہ نے نعت گوئی کے مقابلہ میں دوسرا مقام حاصل کیا،اور عبداللہ شُریم پانچویں جماعت کے طالب علم نے قرآت کلام پاک میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
ان تمام طالب علموں کو محکمۂ تعلیمات کی جانب سے ٹرافی اور توسیفی سند دیے گئے۔ پرتیبھا کارنجی میں متاثر کن مظاہرہ پیش کرنے پر محمد شاکر،عبدالصبور مرتضیٰ، محمد مجیب الدین،ذاکر حُسین صدر مدرس، سید مزّمل نے تمام طالب علموں کو مبارک باد پیش کی۔