کشمیر پروزیراعظم نریندرمودی کا بڑا بیان
ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرلیں گے، پاکستان کے ساتھ سبھی ایشوز دو فریقی ہیں، ہم دوسرے ممالک کو تکلیف نہیں دیتے۔
جی-7 سے الگ پی ایم مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو بھی ایشوز ہیں، وہ دو فریقی ہیں۔
ان ایشوز کے لیے ہم دوسرے ممالک کو تکلیف نہیں دیتے۔ ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 1947 کے پہلے ہم ایک ہی تھے، ایسے میں ہم مل کر ہر مسئلہ کا حل کر سکتے ہیں۔