آواز: عوام سے

ہمناآباد بلدیہ: محلہ نورخان اکھاڑہ میں گندگی عروج پر

بلدیہ کے سینٹری انسپکٹر کی لاپرواہی کے باعث گندگی میں اضافہ

ہمناآباد: ہمناآباد کے محلہ نو ر خان اکھاڑہ میں گندگی عروج پر ہے محکمۂ بلدیہ کے صفائی عملہ نے کئی دنوں سے یہاں پر صفائی کا کام انجام نہیں دیا ہے جسکے باعث گندگی میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہہ سے یہاں پر تعفن پھیل رہا ہے۔

ہمناآباد کے چیف آفیسر کا یہ کام ہوتا ہیکہ ہفتہ میں ایک دن تمام ہمناآباد کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ لینا کے صفائی کا عملہ کام کر رہا ہے کہ نہیں کر رہا ہے چیف آفیسر کی لاپرواہی کا خمیازہ یہاں کے مکینوں کو بھتگنا پڑ رہا ہے۔

ہر دن جب بھی صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے تو اسکی نگرانی سینٹری انسپکٹر کے ذریعہ کی جاتی ہے مگر ہمناآباد میں ایسا نہیں ہو رہا ہے،ہمناآباد بلدیہ کے موجودہ چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی بسواکلیان بلدیہ میں سینٹری انسپکٹر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک سینٹری انسپکٹر کو چیف آفیسر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے تو انکی نگرانی میں ہمناآباد میں صفائی کے موثر انتظامات ہونا چاہئیے تھا مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

صرف گندگی ہی نہیں بلکہ ہمناآباد میں خنزیروں کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے انکی وجہہ سے بھی گندگی بڑھ رہی ہے اسکے علاوہ آوارہ کتے،آوارہ مویشوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا یہ اولین فرض بنتا ہیکہ وہ ہمناآباد بلدیہ کے چیف آفیسر اور سینٹری انسکپٹر کو فوری طور پر تبادلہ کریں اور انکی جگہہ پر فرض شناس اور قابل عہدیدارن کو تعنیات کریں تاکہ ہمناآباد کے بلدی مسائل حل کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!