بیدر: 27/اکٹوبر کو SIO کا “دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اُجالا کردے” موضوع پر خصوصی پروگرام، شرکت کی اپیل
بیدر: 25/اکٹوبر(اے این این) محمد عبدالعلیم سیرت مہم پروگرام آرگنائزر ایس آئی او، بیدر کے مطابق اس دور میں جہاں برائیوں کا دور دورہ ہے عروج پر ہے، جہاں معاشرے میں بدکاری، بدعنوانی، غربت، امتیاز، استحصال کا غلبہ ہے، انسانیت اندھیروں میں ڈوب رہی ہے، اور دنیا کے پاس اس کا کوئی بہتر حل نہیں ہے، بحیثیت امت مسلمہ ہم اس مسئلہ کا بہترین حل اپنے ہاں رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس محمد ﷺ کی تعلیمات اور آپ ﷺ کا بہترین پیغام اور مشن ہے، یہی ایک واحد راستہ اور عملی نمونہ ہے جس سے اس معاشرے میں انسانیت نوازی، مساوات اور بھائی چارگی اور امن واںصاف کو قائم کیا جاسکتا ہے۔
بحیثیت “خیر امت” نوجوانوں کی طلبہ تنظیم ایس آئی او نے اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے، ایس آئی او بیدر یونٹ نے شہر بیدر کے نظام فنکشن ہال میں 27/اکٹوبر2021 کو بعد نمازِ مغرب “دہر میں اسم محمد ﷺ سے اُجالا کردے” مرکزی موضوع پر ایک خصوصی پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے یہ کانفرنس ایس آئی او کرناٹک کی سیرت مہم کی ایک کڑی کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔
اس کانفرنس کو برادر الطاف امجد، سابق ZAC ممبر ایس آئی او، کرناٹکا اور برادر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین حیدرآباد ریاستی صدر ایس آئی او، تلنگانہ خطاب کریں گے۔ اس موقعہ پر محمد آصف احمد صدر مقامی ایس آئی او، بیدریونٹ نے بلخصوص طلبہ و نوجواںوں اور بالعموم تمام مسلمانوں سے گذارش کی ہے کہ اس کانفرنس میں شریک ہو کر استعفادہ حاصل کریں۔