علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ہمناآباد میں 73 واں یو م آزادی قومی جوش وجذبہ سے منا یا گیا

ہمناآباد میں آج 73واں جشن یو م آزادی قومی جوش وجذبہ کے ساتھ منا یا گیا،رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ایم،ایل،اے،بھون میں صبح نو بجے پرچم کشائی کی رسم کو ادا کیا تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور ترنگے کو سلامی دی،بعدا زاں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے منی ودھان سودھا میں پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ہمناآباد تحصلیدار ناگیا ہیرے مٹھ نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی سبھی عہدیداروں نے قومی ترانہ پڑھااور ترنگے کو سلامی دی۔کرناٹک کے بیشتر اضلاع سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث جشن آزادی سادگی سے منائی گئی ہمناآباد کے تحصیل آفس میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے خطاب کیا اور جنگ آزادی کی لڑائی اور ریاست کرناٹک کے موجودہ حالات پر اپنا اظہار خیا ل کیا۔.

اس موقع پر بھارت بائی سریکار سابق صدر نشین بیدر ضلع پنچایت،رمیش ڈاکوڑگی صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد،ڈی،ایس،پہ، مہیشور اپّا،سی،پی،آئی نیامے گوڈر،محمد افسر میاں صدر بلاک کانگریس کمیٹی ہمناآباد،سید عبدالباسط عمر رکن بلدیہ،محمد نعیم باغبان،اُومیش جمگی،سید ظفر اسلم،سید فیاض علی گتہ دار،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

مدرسہ نورالعلوم نو رخان اکھاڑہ میں صبح ساڑے ساتھ بجے پر چم کشائی کی تقریب عمل میں آئی اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے مدرسہ کے سیکر یٹری محمدافسر میاں (سابق صدر بلدیہ) نے شرکت کی اوررسم پرچم کشائی کو ادا کیا۔ مدرسہ کے تمام طالب علموں نے قومی ترانہ پڑھا اور ترنگے کو سلامی دی،اس موقع پر محمد افسر میاں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردارپر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

انہوں نے مزید کہا کے کرناٹک میں سیلاب آیا ہوا ہے سیلاب کی وجہہ سے جشن آزادی سادگی سے منانے کا حکم دیا گیا ہے،سیلاب کی وجہہ سے کرناٹک کے کئی اضلاع کے لو گ پریشان حال ہیں کل تک یہ لوگ دوسروں کی مدد کیا کرتے تھے مگر آج یہ خود ہماری مدد کے محتاج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ملک کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کے جیسے ہمارے اعمال ہونگے ویسے ہی ہمارے حکمران ہونگے ہمکو چاہئیے کے ہم اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اور انکو درست کر لیں آج ہم پر مسلمان ہونے کی وجہہ سے مصیبتیں نہیں آرہی ہیں بلکہ نافرمان ہونے کی وجہہ سے آرہی ہیں۔بعد ازاں انہوں نے مدرسہ کے طلاب علموں کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ذاتی صرفہ سے اسکولی بیاگ تقسیم کیے۔

اس جشن آزادی کے جلسہ کی نظامت کے فرائض صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے ادا کیے اور انہیں کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔اس خصوصی موقع پر مولانا شکیل فلاحی،محمد سلیم،محمد لیاقت،محمد انور،حا فظ محمد عبدالبا سط، محمد فردوس خان،سید جُنید اُللہ،محمد حنیف،حافظ سید عرفان اُللہ،محمد منور خان،الحاج محمد عبدالرحیم خان،محمد عبدالستار کے علاوہ دیگر اہلیان محلہ موجود تھے۔

سی پور محلہ میں پرصبح نوبجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی محمد دستگیر میلاد والے نے پر چم کشائی کی تما م نوجوانوں نے قومی ترانہ پڑھا اور ترنگے کو سلامی دی اس تقریب میں محمد پرویز احمد ضلعی انچارج تحریک خداداد،محمد توحید قادری، سید ابراہیم،محمد عبدالکریم،محمد عباس،حافظ محمد عرفان اُللہ،محمد ناصر خان اکھاڑہ،سید حمایت علی، کے علاوہ دیگر نوجوانان محلہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!