سوشیل میڈیا سےفیس بک سے آواز

عید اور تجدید

آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اس بات کی تجدید کہ ہم "امت مسلمہ” ہیں امت مسلمہ یعنی ایک ایسی ڈیڈیکیٹٹ ٹیم جو توحید کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کیلئے برپا کی گئی ہے،جو عدل و قسط کو دنیا میں قائم کرنے کیلئے اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے چھڑا کر ایک اللہ کے غلام بنانے کیلئے برپا کی گئی ہے۔ یہی وہ امت مسلمہ ہے جس کیلئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے چارہزار سال قبل دعاء کی تھی۔

آیئے آج ہم بحیثیت "امت مسلمہ” اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم یکسو ہوکر اللہ رب العالمین کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اسی کی تکبیر بلند کرتے ہیں؛

الله أكبر الله أكبر الله أكبر
لا إله إلا الله الله أكبر
الله أكبر ولله الحمد

آج اس بات کی بھی تجدید کرتے ہیں کہ ہماری ساری بھاگ دوڑ، ہماری نمازیں، ہماری قربانیاں، حتیٰ کہ ہمارا جینا اور ہمارا مرنا سب اللہ رب العالمین کیلئے ہے۔

آج کا دن قربانی کا دن ہے دنیا کی آرزووں، خواہشوں اور تمناؤں کی قربانی کادن ہر اس چیز کی قربانی کا دن جو اللہ اور اللہ کے دین سے ہمیں دور کرنے والی ہو۔

آج کا دن خوشی کا دن ہے، ابراہیم علیہ السلام کی میراث کے وارث ہونے کی خوشی کا دن، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کی خوشی کا دن، اللہ کے فرمانبردار ہونے اور "مسلم” ہونے کی خوشی کادن۔

خوشی کا یہی دن مبارک آپ کو اور آپ کی فیملی کو عيد مبارك

تقبل الله منا ومنكم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!