تازہ خبریںخبریںقومی

حکومت نے کشمیر یوں کودھوکہ دیا، مجھے میرے گھر میں نظر بند کیا: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ کا جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی بات کرتے ہوئے ان کی آنکھوں سے آنسو آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ایسا کیسے کر سکتی ہے، جب کہ جموں و کشمیر کو اس کی آئینی گارنٹی دی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے میرے گھر سے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے گھر میں ہی مجھے جیل کر دیا گیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے یہ بیان ٹھیک اس وقت دیا جب ان کے بیان سے کچھ دیر پہلے ہی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو بل پر بحث کے دوران ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ فاروق عبداللہ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فاروق عبداللہ کو حراست میں بھی نہیں لیا گیا ہے، وہ اپنے گھر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!