بیدر بدلتا ہواشہر، بڑھتے ہوئےتقاضے: بیدر میں پہلے کیا ہوتاتھا؟
بیدر: 3/اگست (وائی آر) استاد کی اہمیت تھی اور بچوں کی تعلیم کے علاوہ تربیت پر زیادہ زور دیاکرتے تھے۔ والدین اپنے بچوں کوسنیما کو جانے نہیں دیاکرتے تھے۔ مغرب کے بعد گھر کے باہر جانا سخت منع تھا۔ گھر کو مغرب کے بعد آدھاگھنٹے لیٹ آنے پر سزاء دی جاتی تھی۔ بچوں کے دوستوں پر والدین نگاہ رکھتے تھے۔
بچوں کے اچھے کردار ہوں، اس پر توجہ دیتے تھے اور بچے بھی اپنے والدین کی بات سناکرتے تھے۔ کھیل کود Expensiveہوگیاہے آجکل۔ لیکن ہمارے کھیل میں دو پیسے کا خرچ نہیں تھا۔ لون پارٹ، کبڈی، گلی ڈنڈا کھیلتے تھے۔ اس سے جسم مضبوط ہوتاتھا۔
لیکن۔۔۔ آج کل کے طلبہ انٹرنیٹ پر رہتے ہیں۔ ہہلے کے کپڑے نیچے تک ہوتے تھے لیکن اب کپڑے چھوٹے اور کم کم ہوتے جارہے ہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جو بیدر کے بڑے بزرگوں کی ہیں۔ یہ بدلتا ہوا بیدر مستقبل
میں مزید کیارنگ روپ دکھائے گا کہانہیں جاسکتا۔