سماج وادی پارٹی کے 2 اور کانگریس کے 1 راجیہ سبھا رکن کا استعفیٰ
سماجوادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سریندر ناگر اور سنجے سیٹھ نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس کے بھونیشور کلیتا نے بھی راجیہ سبھا سے استعفیٰ کا خط ایوان کے چیئرمین ونکیا نائیڈو کو بھیجا۔ اس سلسلے میں آج صبح ونکیا نائیڈو نے بتایا کہ انھیں ان اراکین پارلیمنٹ کا استعفیٰ نامہ موصول ہوا ہے اور انھوں نے اسے منظور کر لیا ہے۔