خبریںعالمی

افواہ پھیلانے والے افغانستان اور امن کے دشمن: افغان نائب وزیراعلیٰ ملا برادر

اس سے پہلے برادر نے ایک آڈیو پیغام جاری کر کے ان افواہوں کو خارج کر دیا تھا، جن میں ان کی موت کا دعوی کیا جا رہا تھا، افغان حکومت کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس پیغام کو جاری کیا تھا

نئی دہلی: افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں تمام طرح کی افواہوں اور منفی تشہیر کو خارج کر دیا ہے اور افواہ پھیلانے والوں کو افغانستان اور امن کے دشمن قرار دیا۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں برادر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے برادر نے ایک آڈیو پیغام جاری کر کے ان افواہوں کو خارج کر دیا تھا، جن میں ان کی موت کا دعوی کیا جا رہا تھا۔ اس وقت اسلامی امارات افغانستان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وہ آڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔

افغانستان پر طلبان کے تسلط کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ملا برادر طالبان کی نئی حکومت میں وزیر اعظم ہوں گے، تاہم بعد میں قدامت پسند لیڈر ملا حسن اخوند کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!