بی جے پی خاندانی وراثت سے نہیں، اپنے اصولوں اور نظریہ کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے: مودی
نئی دہلی: 3 اگست- وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اپنے اصولوں اور نظریہ کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے نہ کہ خاندانی وراثت کی وجہ سے۔
مسٹرمودی نے یہا ں پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کے ورکشاپ ’ابھیاس ورگُ کے دوران کہا کہ کارکنوں سے اپنا رابطہ بنائے رکھیں۔ ممبران پارلیمنٹ صرف انتخابات کے وقت ہی نہیں بلکہ پورے میعاد کار کے دوران کارکنوں کی باتیں سنیں۔وہ پارلیمانی سیشن کے دوران پوری تیاری کریں اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی توسیع اپنے نظریہ اور سوچ کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ ایک خاندان کی وراثت کی وجہ سے۔ اس پروگرام سے پارٹی صدر امت شاہ نے بھی خطاب کیا۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نومنتخب نمائندے اور لیڈر اپنے کو ایک طالب علم کی طرح سمجھیں جس سے کہ ان میں سیکھنے کا جذبہ برقرار رہے۔