رویش کمار ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ سے سرفراز
ہندی صحافت کے مشہور و معروف نام رویش کمار کو 2019 کے ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ صحافی طبقہ کے لیے انتہائی اہم یہ ایوارڈ 12 سال بعد کسی ہندوستانی صحافی کو ملا ہے۔ رویش کمار اپنی ایک الگ اور بے باک و بے خوف صحافت کے لیے مشہور ہیں اور وہ سماجی ایشوز کو لگاتار اٹھاتے رہتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی میں پرائم ٹائم میں ان کا شو کافی مقبول ہے۔