خبریںقومی

تین طلاق قانون: خلافِ شریعت، مخالفِ عورت، تضاد پر مبنی اور خلافِ عقل ہے: ویلفیئر پارٹی

نئی دہلی: 30 جولائی،(پریس ریلیز)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے پارلیمنٹ سے منظور تین طلاق بل کو خلاف عقل، خلاف شریعت اور مسلم عورتوں کے مفاد کے مغائر قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ حکومت مسلم مردوں کو جیل اور مسلم خواتین کو کورٹوں کے چکر کاٹنے پر مجبور کررہی ہے تاکہ مسلم خاندانوں میں بکھرا و اور انتشار پیدا ہو۔

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ بل تضاد بیانی کا شکار اور غیر عقلی ہے جو ایک طرف تو تیں طلاق کو باطل اور بے اثر قرار دیتا ہے اور دوسری طرف اسے غیر ضمانتی اور انتہائی سخت جرم بھی قرار دیتا ہے۔ اور ایسا کرنے پر خاوند کو تیں سال کے لئے جیل بھیج دیتا ہے اور پھر اسے ہی عورت کے نان نفقہ کا ذمہ دار بھی قرار دیتا ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آجا نے کے بعد کسی بھی قانوں کی ضرورت نہیں تھی، تاہم برسراقتدار پارٹی کا مقصد تو مسلم خاندانوں کو انتشار اور عدم توازن کا شکار کرنا تھا۔ اگر حکومت واقعی مسلم خواتین کو با اختیار بنانا چاہتی تو ان کی تعلیمی پس ماندگی دور کرنے اور ان کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ دیتی۔

اگر بی جے پی کو خواتین پر ہونے والے مظالم سے سروکار ہوتا تو وہ ملک ان تمام خواتین کے بارے میں سوچتی اور کوئی قانون بناتی جن کو ان کے شوہروں نے برسوں سے معلق لٹکا رکھا ہے، نہ تو ان کا گزارہ بھتہ دیتے ہیں اور نہ ہی طلاق دے کر انھیں دوسری شادی کا موقع کا فراہم کرتے ہیں۔

پارٹی کے قومی صدر نے ان تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی جنہوں نے بدترین موقع پرستی کا مظاہرہ کرکے واک آوٹ کیا، اس طرح اس بل کا راستہ صاف کیا حالانکہ این ڈی اے کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں تھی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!