تازہ خبریںخبریںعالمی

برازیل: جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں 57 ہلاک

ریو ڈی جنريو: برازیل کے شمالی صوبہ پارا میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ پینی ٹینٹیئری سسٹك کے مطابق شمالی صوبہ پارا کی ایک جیل میں پیر کو قیدیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد لڑائی میں 16 قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اسی دوران قیدیوں نے دريوں میں آگ لگا دی، جیل میں دھواں اس قدر بھر گیا کہ سانس لینا مشکل ہوگیا، جس کے سبب دم گھٹنے سے مزید 41 قیدیوں کی موت واقع ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ الٹامیرا ریجنل ریکوری سینٹر میں ناشتہ کے وقت دو حریف گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک گروہ کے ارکان نے جیل کے ان دو گارڈوں پر حملہ کردیا جہاں مخالف گروہ کے ارکان کو رکھا گیا تھا۔

جیل کے افسر جرباس باسكونسولیس نے کہا یہ بہت مہلک حملہ تھا، جس کا مقصد مخالف ارکان کا خاتمہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا ’’وہ جیل کے اندر گئے، آگ لگائی اور قیدیوں کو مار ڈالا۔ یہ ایک منظم اور پہلے سے تیار کیا ہوا حملہ تھا‘‘۔

اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل کو 163 قیدیوں کو رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا، لیکن یہاں قیدیوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ (343) تھی۔ حالیہ برسوں میں برازیل کی جیلوں میں حریف گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں عام بات ہو گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!