کرناٹک کی کمارسوامی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام، اسمبلی کے باہر دفعہ 144 نافذ
کرناٹک اسمبلی میں کئی دنوں تک لگاتار پس و پیش کی صورت حال برقرار رہنے کے بعد آج آخر کار فلور ٹیسٹ ہوا اور کماراسوامی کی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کرناٹک کی جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ تحریک اعتماد آج کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔
اسمبلی کے باہر دفعہ 144 نافذ
کرناٹک اسمبلی کے باہر بھاری پولس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی انہونی کے خدشہ کے پیش نظر پولس الرٹ پر ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے عوام اور اسمبلی اسپیکر سے معافی طلب کی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد کی کارروائی کو لمبی کھینچنے کی ان کی منشا نہیں تھی اور وہ اسمبلی اسپیکر اور ریاست کے عوام سے معافی مانگتے ہیں۔