قریب 700 سے زائد کسانوں کی موت ہوئی، حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ ریکارڈ موجود نہیں! کانگریس
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے وزیر زراعت کے اس بیان کو کسانوں کی توہین قرار دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسان تحریک کے دوران کتنے کسانوں کی جان گئی اس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’یہ کسانوں کی توہین ہے۔ 700 سے زیادہ کسانوں کی تحریک کے دوران جان چلی گئی۔ مرکز یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ اس کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے!‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس 700 لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے تو انہوں نے وبا کے دوران لاکھوں لوگوں سے متعلق اعداد و شمار کس طرح حاص کئے! کورونا سے سبب 2 سالوں میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ چلی گئی لیکن حکومت کے مطابق وائرس نے صرف 4 لاکھ لوگوں کی ہی جان لی ہے۔‘‘