مختصر مگر اہم

ایران کے اثاثے پر قبضہ کرنے برطانیہ کی دھمکی

برطانیہ کے سکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ برطانوی آئل ٹینکر’اسٹینا امپیرو‘ کو قبضے میں لینے کے حوالے سے اتوار کو ایران کے خلاف سخت موقف اختيار کر سکتے ہیں جس میں ایرانی املاک پر قبضہ کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔یہ اطلاع مقامی نے میڈیا دی۔

برطانیہ ایران پر پابندی کے حوالے سے یوروپی یونین اور اقوام متحدہ میں بھی یہ معاملہ اٹھا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر’اسٹینا امپیرو‘کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اس میں عملے کے کل 23 افراد سوار ہیں جن میں ہندوستان کے 18، روس کے تین، لاتویہ اور فلپائن کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!