علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بھالکی میں محمد عطااللہ اردو ایوارڈ کی تقسیم و تہنیتی پروگرام

بھالکی: شہر بھالکی کے حسينی فنکشن ہال، مسجدِ حسینی میں یاران ادب تنظیم کی جانب سے دسویں جماعت کے اردو زبان میں زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کومحمد عطاءاللہ ایوارڈ ( نقد رقم و سرٹیفکیٹ )کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی۔ اور کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن، بیدر کے عہدیداران کو بھی تہنیت سے نوازا گیا۔

اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید یداللہ حسینی صدر KSUWJF بیدر، محمد نعیم الدین چابُکسوار نائب صدر، محمد یوسف رحیم بیدری جنرل سیکریٹری، عبد الصمد منجو والا خازن اورمبین احمد زخم یادگیرجوائنٹ سیکرٹری، کے ہاتھوں طلبہ کی شال و گُل پوشی کی گئی۔اور اس موقع پر مہمانوں کی شال و گُل پوشی مقامی افراد نے کی۔

اس تقریب میں بهالکی کے نیشنل اردو ہائی اسکول، مدینہ ہائی اسکول،گورنمنٹ اردو ہائی اسکول بھالكی کے طالب علم اور معلمین و معلمات کےعلاوہ جناب محمد سلیم الدّین صاحب چودھری صدر مسجدِ حسینی بھالکی و دیگرمعزز افراد شریک تھے۔

اس تقریب میں شیخ عظیم الدین صدر یاران ادب شاخ بھالكي نے مہمانوں کا استقبال کیاجبکہ ناظرہ بیگم معلمہ گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول بهالكي نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!