ایس آئی او بسوا کلیان نے سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے-/39,966 روپیئےریلیف فنڈجمع کیا
بسواکلیان: 20 جولائی(اے این ایس) ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ کی اطلاع کے مطابق آسام، بہار اور مغربی بنگال میں آئے سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے ایس آئی اوکی مقامی یونٹ نے بسوا کلیان کے درج ذیل مساجد، اسکول اور دکانوں میں سیلاب ریلیف فنڈجمع کیا گیا۔
جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ مسجد عائشہ(-/500)، بجلی خاں مسجد (-/890)، ابوبکر مسجد(-/2320)، شاہ پور مسجد (-/3550)، جامع مسجد (-/1802)، بڑے شاہ مسجد (-/990)، کمانی بیس مسجد (-/345)، قریش مسجد (-/352)، مسجد قباء (-/960)، مسجد عمر (-/2429)، مکہ مسجد ببر باغ(-/800)، اللہ نگر مسجد (-/633)، سوٹے پیر مسجد (-/2516)، پاشا پورہ مسجد (-/280)، حشمت مسجد (-/550)، مقبرہ مسجد (-/572)، تاج مسجد (-/300)، رفیع مسجد (-/231)، مسجد علی (-/1600)، مدینہ کالونی مسجد (-/150)، مسجد راجولا (-/1300)، اسی طرح تمام مساجد کا جملہ ریلیف فنڈ (-/23,070) ہوا۔
اسکے علاوہ شہر کےمختلف اسکول کالجز اور اہل خیر حضرات اور دکانوں سے جمع کیے گئے ریلیف فنڈ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔اہل خیر حضرات سے(-/1400)، آئی۔ آئی ۔سی ۔اے کالج. (-/2250)، محمدی اسکول (-/70) اورمختلف دکانداروں سے بنگلہ اور سنگ سیاہ مسجد تا بسویشور سرکل (-/11,411)، رینہ گلی (-/176)، اس طرح سے جملہ چندہ (-/39,966) ہوا ہے۔
اس موقعہ پر ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ نے تمام اہل خیر سےاظہارِتشکرکیا۔