مختصر مگر اہم

غریب رتھ ایکسپریس گاڑیاں بند نہیں ہوں گی

نئی دہلی: 19جولائی ہندوستانی ریلوے نے آج واضح کیا کہ غریب رتھ ایکسپریس ٹرینوں کو سروس سے ہٹانے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور کاٹھ گودام سے جموں توی اور کانپور جانے والی دونوں غریب رتھ ایکسپریس گاڑیاں چار اگست سے دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

وزارت ریلوے نے غریب رتھ ایکسپریس گاڑیوں کو بند کئے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر وضاحت جاری کی ہے۔
ریلوے کی وزارت نے کہا کہ اس وقت 26جوڑی غریب رتھ ایکسپریس گاڑیاں چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!