علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ریلوے اسٹیشن پر بچوں کی مدد کے مرکز کاافتتاح

بیدر: 19/جولائی (وائی آر) محکمہ ریلوے اور کارمیل سیواٹرسٹ کے تحت بیدر ریلوے اسٹیشن پر بچوں کی مدد کا ٹیلی فونک مرکزکاافتتاح مجلس بلدیہ بیدر کے کمشنر بل بھیم کامبلے کےہاتھوں عمل میں آیا۔ بعدازاں انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام زیادہ تعداد میں ریلوے اسٹیشن میں ہوتے ہیں۔ اسلئے بچو ں کے مس ہوجانے کاامکان ہمیشہ رہتاہے اسلئے ان کی مدد کامرکز ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ بچوں کو بہتر طورپر بحفاظت رکھنے کے لئے یہ مرکز کام کرے گا۔

بچوں کی مدد کاٹیلی فون نمبر1098کے بورڈ کے حوالے سے ریلوے افسر اننت رام نے بتایاکہ ایک بچے کی حفاظت سے ان کے والدین کو بے حد خوشی ہوگی۔ اس کے لئے چائلڈ لائن اسٹاف کا کام قابل ستائش ہے۔ مکڑا کلیان سمیتی کی چیرمین کویتا ہوشارے نے کہاکہ چائلڈ لائن بیداری پروگرام کچھ اس طرح ہوکہ بچے خود آگے آکر چائلڈ لائن کے ذریعہ فون کریں۔

مکڑا رکشنا ادھیکاری گوری شنکر نے بھی خطاب کیا۔ کاریمل سیوا ٹرسٹ، ریلوے چائلڈ لائن کی ڈائرکٹر سسٹر کرسٹین مسکت اور چائلڈ لائن اسٹاف بھی موجودتھا۔ راجکمار نے نظامت کی۔ جارج نے اظہار تشکرکیا۔

One thought on “ریلوے اسٹیشن پر بچوں کی مدد کے مرکز کاافتتاح

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    شکریہ

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!