ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک: آج ہوگی تحریک اعتماد پر ووٹنگ، وزیراعلی کماراسوامی کے لیے مشکل وقت

کرناٹک میں سیاسی اٹھا پٹخ کا دور جاری ہے اور جمعرات کا دن تو وزیر اعلی کماراسوامی کے لیے کسی طرح گزر گیا، لیکن آج وہ مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔ آج اسپیکر پتپپر یہ دباؤ ہوگا کہ وہ تحریک اعتماد پر ووٹنگ کرائیں کیونکہ بی جے پی اراکین اسمبلی ووٹنگ کے لیے بضد نظر آ رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ جمعرات کو گورنر کے پاس بھی پہنچ گئے تھے۔ 18 جولائی کو ووٹنگ نہ کرائے جانے سے ناراض اپوزیشن لیڈر یدی یورپا اور بی جے پی اراکین اسمبلی رات بھر اسمبلی میں دھرنے پر بیٹھے رہے اور کھانا پینا و سونا سب کچھ اسمبلی میں ہی کیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے نائب وزیر اعلیٰ جی. پرمیشور کے ساتھ کیا ناشتہ

کرناٹک اسمبلی میں رات گزارنے کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی نے اسمبلی احاطہ میں صبح کی سیر کی۔ اس کے بعد بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی سریش کمار اسمبلی میں نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کے ساتھ ناشتہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ جی. پرمیشور نے کہا کہ ’’رکن اسمبلی رات میں دھرنے پر تھے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے لیے کھانے اور دیگر چیزوں کا انتظام کریں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کچھ اراکین اسمبلی کو ذیابیطس اور فشار خون کی بیماری ہے، اس لیے ہم نے یہاں سب کچھ انتظام کیا ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!