ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد پر بحث کے دوران ہنگامہ

کرناٹک اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے تحریک اعتماد پر بحث کے دوران بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس کے اراکین اسمبلی بہت جلدی میں دکھائی دے رہے ہیں اور وہ ریاستی حکومت کو گرانے پر آمادہ ہیں۔ اس بحث کے دوران بی جے پی اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کے درمیان زبردست کہا سنی شروع ہو گئی اور اسمبلی میں زبردست ہنگامہ کا ماحول بن گیا ہے۔

ریاستی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کماراسوامی اپنی بات رکھ رہے ہیں۔ انھوں نے بی جے پی سے یہ سوال کیا ہے کہ آخر وہ حکومت گرانے کے لیے اس قدر جلدبازی کیوں دکھا رہی ہے۔ کماراسوامی نے کہا کہ ’’ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کے حق میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ لیکن یہاں صرف حکومت گرانے کی کوشش ہی نہیں ہو رہی ہے بلکہ اسپیکر پر دباؤ بھی بنایا جا رہا ہے جو مناسب نہیں۔‘‘

کماراسوامی نے پیش کیا اعتماد کا ووٹ، یدی یورپا نے کی ووٹنگ کی مانگ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے اعتماد کے ووٹ کی تجویز اسمبلی میں پیش کر دی۔ کماراسوامی کا کہنا ہے کہ کانگریس-جے ڈی ایس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے اس تعلق سے ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ووٹنگ آج ہی ہو۔

فلور ٹیسٹ کے لیے وزیر اعلیٰ کماراسوامی اسمبلی پہنچ کے ہیں اور کانگریس و جے ڈی ایس کے بھی کئی اراکین اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی بھی دو بسوں میں سوار ہو کر اسمبلی پہنچے،اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ کانگریس کے ناراض اراکین اسمبلی ممبئی کے ہوٹل میں ہی ہیں اور وہ کرناٹک نہیں پہنچے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی بغاوت جاری ہے اور وہ کانگریس کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں۔

کرناٹک اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ ہونا ہے۔ وقت 11 بجے طے کیا گیا تھا اور ایسے میں بنگلورو کے ریسورٹ میں ٹھہرے کانگریس کے اراکین اسمبلی، اسمبلی کے لیے روانہ ہوے۔ اس درمیان ریسورٹ سے کانگریس رکن اسمبلی وی منیپّا کے غائب ہونے کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی۔ منیپا نے ریسورٹ پہنچ کر بتایا کہ وہ کھانا کھانے کے لیے باہر گئے تھے اور یہ خبر غلط ہے کہ وہ کسی سیاسی وجہ سے گھر سے باہر نکلے۔

One thought on “کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد پر بحث کے دوران ہنگامہ

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    بروقت خبر

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!