تازہ خبریں

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل کُل جماعتی اجلاس، پی ایم مودی نے کہا- ’ہر معاملہ پر بحث کیلئے تیار ہیں‘

اجلاس سے ایک دن قبل منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حزب اقتدار ہر معاملے پر اصولوں کے مطابق بحث کرانے کو تیار ہے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل اتوار کے روز کل جماعتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش پر ہونے والی اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حزب اختلاف کا مشورہ اہم ہوتا ہے اور مثبت معاملوں پر خوشگوار ماحول میں بحث ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل 19 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جو 13 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران بہت سے اہم بل اور ترمیمات پر بحث ہوگی اور انہیں منظور کیا جائے گا۔ اجلاس سے ایک دن قبل منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حزب اقتدار ہر معاملے پر اصولوں کے مطابق بحث کرانے کو تیار ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بعد میں بتایا کہ مانسون اجلاس کے پیش نظر منعقد ہونے والی میٹنگ میں 33 جماعتوں کے 40 لیڈران نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اختلاف نے کئی اہم موضوعات پر صلاح دی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، کورونا کی ٹیکہ کاری، کسان تحریک، رافیل ڈیل، بدعنوانی اور قومی سلامتی جیسے موضوعات کو اٹھایا جا سکتا ہے۔ وہیں حکومت کی کوکشش رہے گی کہ اجلاس کے دوران تین آرڈیننس سمیت کل 23 بلوں کو منظور کرا لیا جائے، ان میں 17 نئے بل شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!