وزیراعلی کرناٹک کمارسوامی فوری طور پر استعفی دیں: بی جےپی لیڈر بی ایس یدورپا
بنگلورو: 17جولائی – کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)کے 15ارکان اسمبلی کے استعفی کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کے آخری حکم کے نقطہ نظرسے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)نے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے فوری طور پر استعفی دئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔
بی جےپی لیڈر اور سابق وزیراعلی بی ایس یدورپا نے بدھ کو سپریم کورٹ کے آخری حکم کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا،’’یہ آئیں اور جمہوریت کی جیت ہے۔‘‘انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلی سے فوراً استعفی دینےکا مطالبہ کیا کہ وہ حکومت چلانے کےلئے اکثریت کھوچکے ہیں۔
انہوں نے اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سے ارکان اسمبلی کے استعفی فوراً منظور کئے جانے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے عدالت عظمی کے فیصلے کو تاریخی انصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ عبوری حکم ہے اور آنے والے دنوں میں عدالت اسپیکر کے اختیارات اور کارروائی پر فیصلہ کرے گی۔
بی جےپی لیڈر اور سابق وزیراعلی جگدیش شیٹار نے بھی کہا کہ وزیراعلی اکثریت کھوچکے ہیں اور انہیں عہدے سے فوراً ہٹ جانا چاہئے۔انہوں نے کہا،’’ارکان اسمبلی کی تعداد کانگریس -جے ڈی ایس اتحادی حکومت کے حق میں نہیں ہے۔کمارسوامی اپنے عہدے پر بنے رہنے کا اخلاقی حق کھوچکے ہیں۔