خبریںقومی

ملک کے تقریباً 37 فیصد اسکولوں میں ابھی بھی بجلی کنیکشن نہیں: رپورٹ

ملک کے سبھی گاؤں تک بجلی ضرور پہنچا دی گئی ہو لیکن ہندوستان کے تقریباً 37 فیصد اسکولوں میں آج بھی بجلی نہیں ہے۔یونیفائڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن(یو ڈی آئی ایس ای) کے سال19-2017 کی رپورٹ کے مطابق، ‘ ملک کے صرف 63.14 فیصد اسکولوں میں بجلی موجود تھی، جبکہ باقی اسکولوں میں بجلی نہیں تھی۔ ‘

اس موضوع پروزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک کا کہنا ہے کہ ‘ دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ‘ کے تحت گاؤں/دیہی علاقوں میں بجلی پہنچائی جاتی ہے۔ ایسے اسکول جن کو بجلی کنیکشن کی ضرورت ہے، وہ ریاستی بجلی یوٹیلٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بجلی  کنیکشن موجودہ اصولوں کے تحت ریاستی بجلی یوٹیلٹی کے ذریعے لگایا جاتا ہے۔

یو ڈی آئی ایس ای 2017-19 کی رپورٹ کے مطابق، آسام کے 24.28 فیصد اسکولوں میں بجلی ہے، جبکہ میگھالیہ کے 26.34 فیصد، بہار کے 45.82 فیصد، مدھیہ پردیش کے 32.85 فیصد، منی پور کے 42.08 فیصد، اڑیسہ کے 36.05 فیصد اور تریپورہ کے 31.11 فیصد اسکولوں میں بجلی کنیکشن ہے۔

حالانکہ لکشدیپ، چنڈی گڑھ اور دادر اور نگر حویلی کے تمام اسکولوں میں بجلی ہے، جبکہ دہلی میں 99.93 فیصد اسکولوں میں بجلی ہے۔آندھرپردیش میں 92.8 فیصد، چھتیس گڑھ میں 70.38 فیصد، گووا میں 99.54 فیصد، گجرات میں 99.91 فیصد، ہریانہ میں 97.52 فیصد، ہماچل پردیش میں 92.09 فیصد اور کیرل میں 96.91 فیصد اسکولوں میں بجلی کنیکشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر میں 85.83 فیصد اسکولوں میں بجلی کنیکشن ہے جبکہ جھارکھنڈ میں 47.46 فیصد، جموں و کشمیر میں 36.63 فیصد، پانڈی چیری میں 99.86 فیصد، پنجاب میں 99.55 فیصد، راجستھان میں 64.02 فیصد، تمل ناڈو میں 99.55 فیصد، تلنگانہ میں 89.89 فیصد، اتر پردیش میں 44.76 فیصد، اتراکھنڈ میں 75.28 فیصد اور مغربی بنگال میں 85.59 فیصد اسکولوں میں بجلی کنیکشن ہے۔(بشکریہ: دی وائر)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!