جنم بھومی رکشناپڈے کی جانب سے KSUWJFکے عہدیداروں اور اراکین کوتہنیت
بیدر: 14/جولائی (وا ئی آر)کنڑا تنظیم ”جنم بھومی رکشناپڈے بیدر“ کی جانب سے آج اتوار کو کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدرکے عہدیداران اور رکن جناب سیدیداللہ حسینی (صدر)،جناب محمدیوسف رحیم بیدری(جنرل سکریڑی)، جناب محمدعبدالصمد منجووالا (خازن) اور مفتی افسرعلی ندوی (رکن) کی شالپوشی وگلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔
جنم بھومی رکشناپڈے کے ریاستی صدر برائے میڈیا جناب محمدالیاس احمد نے تقریب کی نظامت کی۔جناب سید نیازاحمد،جناب محمدلئیق الدین،سید مجیب اور شیخ سلیمان نے تمام عہدیداران اور رکن کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان سے اس توقع کااظہار کیاکہ وہ اردو صحافت میں اپنی خدمات کو بدستور جاری رکھتے ہوئے ہرظلم کے خلاف مظلوم کاساتھ دیں گے۔ ہماراشہر آلائشوں سے پاک اور صحت مند افرا د کی آماجگاہ بنارہے گا۔
نوجوانوں کے لئے حکومتی اسکیمات کی اطلاعات اپنے اخبارات کے ذریعہ بروقت شائع فرما کرنوجوانوں کی ضروریات زندگی کاسامان بہم پہنچائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری افسران اپنے کام پر توجہ دیں اور بروقت تمام کام ہوتے رہیں۔ بعدازاں بہترین طریقے سے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیاگیا۔
شکریہ بھائی