ہمناآباد میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب کا انعقاد، وزیراعظم کے کوٹہ میں ہوا ایک عازم حج کا انتخاب
بیدر: 12/جولائی (وائی آر) ہمناآباد میں رواں سال حج کی سعادت سے مشرف ہونے والے خوش نصیب عازمین حج کو محمد رفیق میکانک نے سوپر فنکشن ہال میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے تمام عازمین حج کو گُلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔
محمد رفیق میکانک ہمناآباد سے ایک ایسےعازم حج ہیں جنکا انتخاب وزیراعظم کے کوٹہ میں ہوا ہے۔
ذرائع کے بموجب انکی سفارش بیدر کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے کی ہے۔اس خصوصی موقع پر محمد جانی پٹیل،مولانا سید مصباح الدین حُسامی،محمد عثمان مدرس،محمد واجد خان سینئرصحافی،محمد انور،محمد عبدالوہاب کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔