ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہراکر27 سال بعد انگلینڈ فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
لندن: انگلینڈ نے ایجبسٹن کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے بری طرح ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ موجودہ چیمپین آسٹریلیا نے میزبان ٹیم انگلینڈ کے سامنے محض 224 رنوں کا معمولی ہدف رکھا جسے اس کے 32.1 اوور میں دو وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے 27 سال بعد فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
انگلینڈ کے لئے جیسن رائے نے 65 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 85 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان ایون مورگن نے نابعد 45 اور جو روٹ نے نابعد 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جانی بایئریسٹو نے 34 رنوں کا تعاون کیا۔