خبریںقومی

کرناٹک کے باغی ارکان اسمبلی کامسئلہ: سپریم کورٹ نےفوری طورپر سماعت سے کیا انکار،اسپیکرکواس مسئلہ پرشام تک فیصلہ کرنے کا دیاحکم

نئی دہلی: 11جولائی- سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک کے باغی ارکان اسمبلی کےمسئلے پر اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کی عرضی پر فوری طورپر سماعت سے انکار کرتےہوئے ارکان اسمبلی کے استعفی کے مسئلے پر شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسمبلی اسپیکر کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے وکیل ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ کے سامنے اٹھایا اور عدالت سے اس معاملے میں جلد سماعت کرنے کی اپیل کی،جسے عدالت نے ٹھکرا دیا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا،’’نہیں ،ہم اس معاملے کی سماعت جمعہ کو کریں گے۔‘‘

ڈاکٹر سنگھوی نے عدالت سے اس معاملے میں آج دئے گئے حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔عدالت نے اسمبلی اسپیکر کو باغی ارکان اسمبلی کے استعفی کے بارےمیں شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں صبح حکم دیا جاچکا ہے اور اب اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!